Zia Fatehabadi

9 February 1913 - 19 August 1986 / Kapurthala, Punjab / India

آزاد زندگی ہے - Poem by

ظلمت کدے میں غم کے عشرت کی روشنی ہے
امید گا رہی ہے
تعمیر عالم نو تجویز ہو چکی ہے
آزاد زدگی ہے

سوئی ہوئی امنگیں دل میں مچل رہی ہیں
کروٹ بدل رہی ہے
محفل میں ایک رنگیں ہلچل مچی ہوئی ہے
آزاد زندگی ہے

رقصاں ہیں نکہتوں کی پریاں حسیں فضا میں
تدبیر ارتقا میں
پھولوں کی پنکھڑیوں پر شبنم کی آرسی ہے
آزاد زندگی ہے

کیا رنج اس سمے کا جو ختم ہو چکا ہے
فردا کی فکر کیا ہے
اب حال ہی ہے سب کچھ، اب قدر حال کی ہے
آزاد زندگی ہے

تاروں سے گفتگو ہے پھولوں سے ہم سخن ہے
اور شمع انجمن ہے
ترا ضیاء انوکھا انداز شاعری ہے
آزاد زندگی ہے
92 Total read