میں ہر سانچے میں ڈھلنا جانتا ہوں
میں مثل شمع جلنا جانتا ہوں
میں مردِ حر مرا ہے ظرف اعلی
کٹھن رستوں پہ چلنا جانتا ہوں
حوادث کی کروں کیا بات یارو
ہوا کا رخ بدلنا جانتا ہوں
مرے اندر بھی اتنا حوصلہ ہے
میں مشکل سے نکلنا جانتا ہوں
مٹائے گا کوئی کیا مجھ کو باسط
میں گِر گِر کر سنبھلنا جانتا ہوں
......
میں ہر سانچے میں ڈھلنا جانتا ہوں
میں مثل شمع جلنا جانتا ہوں
میں مردِ حر مرا ہے ظرف اعلی
کٹھن رستوں پہ چلنا جانتا ہوں
حوادث کی کروں کیا بات یارو
ہوا کا رخ بدلنا جانتا ہوں
مرے اندر بھی اتنا حوصلہ ہے
میں مشکل سے نکلنا جانتا ہوں
مٹائے گا کوئی کیا مجھ کو باسط
میں گِر گِر کر سنبھلنا جانتا ہوں
......