Ehsan Danish

1914 - 22 March 1978 / Kandhla / India

صرف اشک و تبسم میں الجھے رہے - Poem by Ehsan Danis

صرف اشک و تبسم میں الجھے رہے
ہم نے دیکھا نہیں زندگی کی طرف

رات ڈھلتے جب ان کا خیال آ گیا
ٹِکٹکی بندھ گئی چاندنی کی طرف

کون سا جرم کیا، کیا ستم ہو گیا
آنکھ اگر اٹھ گئی آپ ہی کی طرف

جانے وہ مُلتفت ہوں، کدھر بزم میں
آنسوؤں کی طرف، یا ہنسی کی طرف
157 Total read