Abdul Hameed Adam

10 April 1910 - 10 March 1981 / Punjab / British India

شام ہوتی ہے دیا جلتا ہے میخانے کا - Poem by Abdul Hameed Ad

شام ہوتی ہے دیا جلتا ہے میخانے کا
کون سا باب ہے یہ زیست کے افسانے کا

عشق کے کام منظم بھی ہیں ، ہنگامی بھی
شمع اک دوسرا کردار ہے افسانے کا

بن گیا فتنۂ محشر کا اثاثہ آخر
غلغلہ میری جوانی کے بہک جانے کا

زندگی راہ نوردی سے عبارت ہے عدم
موت مفہوم ہے رستے سے گزر جانے کا
194 Total read